نوٹ بندی کے فیصلے کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں پر حکومت کو
کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ
کالے دھن پر روک لگانے کے خلاف نہیں ہے لیکن وہ عام آدمی کی آواز پوری طاقت
سے اٹھانے میں پیچھے نہیں ہٹے گی خواہ اس کے لئے اسے کوئی بھی نتیجہ
بھگتنا پڑے۔ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برائن نے نوٹ بندی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا
کہ
نوٹ بندی کے فیصلے سے زمین سے جڑے طبقات کو سب سے زیادہ چوٹ پہنچی ہے
اور غریب اور درمیانہ طبقہ اس کی مار سے سب سے زیادہ بے حال ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے
ذریعہ اس فیصلہ کا اعلان کئے جانے کے دو گھنٹے کے اندر ہی کہا تھا کہ اس سے
چائے باغات کے مزدوروں، کسانوں، مزدوروں، تاجروں، ملزمین اور عام آدمی کو
بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔